ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آ باد: ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 592 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 کیسز مثبت آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 174 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کارحجان برقرار ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کوروناوائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کوروناوائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد378ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 35ہز239ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں