ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ غازی خان میں 21 سالہ غیر ملکی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں ٹور گائیڈ نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگر ہے جو سیاحت کی غرض سے فورٹ منرو ہل اسٹیشین پر آئی تھی۔ لڑکی کی درخواست پر تھانہ فورٹ منرو میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خاتون 15 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔ فورٹ منرو بارڈر ملٹری پولیس نے بلاگر کی شکایت پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کے ویڈیو کلپس بھی ریکارڈ کیے۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی وسیم نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ملٹری پولیس نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔

واقعے کی تفصیلات میں سامنے آیا ہے کہ خاتون لاہورمیں باسل خان کے ساتھ رہائش پذیر تھی جو اس کا منگیتر بھی ہے۔

باسل اور غیر ملکی لڑکی کی ملزم سے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے ملاقات تھی، متاثرہ خاتون پبلک ٹرانسپورٹ پر راجن پور روانہ ہوئی جہاں وہ میزبان کے اہلخانہ کے ساتھ کچھ دن رہی۔

16 جولائی کو دونوں فورٹ منرو کے لیے روانہ ہوئے جہاں ہوٹل کے ایک کمرے میں رہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہاں پر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

خاتون کے مطابق پولیس کو اطلاع دینے پر اسے مرکزی ملزم کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں