ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تیز بارش کا امکان

 کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مون سون کا تیسرا اسپیل برس سکتا ہے۔مون سون کا یہ تیسرا سسٹم 23 سے 26 جولائی تک سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 تا 26 جولائی کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مون سون کے پہلے فیز میں 15 اگست تک بارشوں میں شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کا تیسرا سسٹم مضبوط ہے، یہ سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔انہوں نے بتایا کہ 23 سے 26 جولائی کے دوران سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سسٹم کا زیادہ تر حصہ زمین پر ہونے کے باعث اس کی شدت زیادہ ہے، خلیجِ بنگال سے نم ہوائیں مون سون سسٹم کو مضبوط کر رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے بعد اس سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی سپورٹ رہے گی۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات ہونے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں