پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کے لیے مزید 120 رنز درکار تھے۔
Heading towards a thrilling finish in Galle! 🤩
Abdullah Shafique’s career-best 139* is driving Pakistan’s chase 👏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen https://t.co/QelkZC8Ada pic.twitter.com/FUDCNpY9xB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2022
گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 139 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے محض 39 رنز درکار ہیں جبکہ 4 وکٹیں باقی ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔