اسلام آباد: حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔