اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیاسی ایڈو نچرنے یہاں پہنچایا ہے ،عمران خان نے ملک سنبھالا ہوا تھا اب بھی نظرثانی کریں اور سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے فریم ورک بنائیں۔
پاکستان کی معیشت کو سیاسی ایڈو نچرنے یہاں پہنچایا ہے، عمران خان نے ملک سنبھالا ہوا تھا اب بھی نظرثانی کریں سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے فریم ورک بنائیں معیشت کی بحالی صرف سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے https://t.co/paiYaAdN9A
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2022
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی صرف سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔