ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ نے نئی ویزا اسکیم کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکومت نے امیگریشن کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ویزا اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب پہلے سے جاری سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کو ختم کرکے نئی کیٹیگری ایکٹو انویسٹر پلس ویزا کیٹیگری متعارف کروادی ہے۔

 نئے سرمایہ کاری ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم 31 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ نیا ایکٹو انوسٹر پلس ویزا کیٹیگری کیلئے 19 ستمبر 2022 سے درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ 27 جولائی 2022 کے بعد سے سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

نئی اسکیم کے تحت امیگریشن کے خواہش مند افراد سرمایہ کاری کے ذریعے نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔

حکومت کی جانب سے نئی ویزا کیٹیگری غیر ملکی تجربہ کار اور بڑے انویسٹرز کو نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔

نئی ویزا کیٹیگری کا اعلان کرتے ہوئے اقتصادی اور علاقائی ترقی کے وزیر اسٹورٹ نیش نے کہا کہ ہمارے پاس نیوزی لینڈ میں بہت سے شاندار کاروبار ہیں جو عالمی مارکیٹ میں حقیقی نام بنا رہے ہیں، ہماری حکومت کا مقصد امیگریشن کے خواہش مند بین الاقوامی تجربہ کار سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرکے ان کاروباروں کو مزید کامیاب عالمی برانڈز بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں