ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا۔مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ن لیگ کی پنجاب سے ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری کو کورونا ہو گیا۔ عظمیٰ زعیم قادری نے خودکو قرنطینہ کرلیا۔ عظمیٰ زعیم قادری کل ووٹ کاسٹ کرسکیں گی یا نہیں؟ نیا سوال کھڑا ہوگیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عظمٰی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا تھا، جو مثبت آیا۔ لیگی ایم پی اے کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ن لیگ کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے پی پی 7 کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 7 کے علاوہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 19 نو منتخب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے جبکہ پی پی 7 کا کیس لاہور  ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں