ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے بین الاقوامی کرایوں میں کمی کردی

اسلام آباد: پی آئی اے نے بین الاقوامی روٹس پر کرایوں میں 8سے 15فیصد تک کمی کردی ،گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد،سعودی عرب کے لیے 10اورکینیڈا کے لیے 8فیصد کمی کی گئی ہے کمی کااطلاق فوری ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات کے سلسلے میں پی آئی اے نے بین الاقوامی سیکٹرز پر بھی کرایوں میں کمی کردی پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں 10فیصد کمی کے بعد بین القوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردیپی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد کمی کردی۔

گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں