ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز کی فتح کیلیے زرداری متحرک، چودھری شجاعت سے پھر ملاقات

لاہور: سابق صدر آصف زرداری پنجاب میں حمزہ شہباز کی کامیابی کےلئے متحرک ہوگئے، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے دودن میں دوسری ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زردای مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے لاہور میں ان کے گھر پہنچے، جس میں پنجاب ضمنی انتخابات اور وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد واپس پر میڈیا کو دیکھ کر سابق صدر آصف علی زرداری نے وکٹری کا نشان بنایا۔

دوسری جانب آصف زرداری کے جاتے ہی پرویز الہی اور مونس الہی نے گھر پہنچ کر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں