ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون کا سبق یاد کرائیں گے، وزیر داخلہ

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رہنے کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غرور میں ڈوبے لوگوں نے دھمکیاں دیں، اللہ تعالیٰ کو غرور اور تکبر ہرگز  پسند نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ ٰ نے ہمیں سرخرو کرنے اور ان فسادیوں کو رسوا کرنے کا فیصلہ کیا۔ چودھری شجاعت کے فیصلے نے ملک کو عمرانی فتنے سے بچا لیا۔  اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت چودھری شجاعت کے فیصلے کو سراہتی ہے، حمزہ شہباز دوبارہ اکثریت حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی، رواداری اور احترام کی سیاست چاہنے والوں کی دعائیں شامل ہیں،  آپ نے جو کرنا ہے،کروانا ہے کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، ہم آپ کو قانون کا سبق ازبر کروائیں گے، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں