ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس تبدیل، فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کردیا گیا

لاہور: پنجاب میں انسپکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کرکے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صوبائی حکومت نے آئی جی پولیس کو تبدیل کرتے ہوئے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔  چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار کو ریلوے پولیس کا نیا آئی جی مقرر  کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں