ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے جنوبی علاقے سیلاب کی زد میں بیسیویوں جانیں ضائع

اطلاع کے مطابق ایران کے  جنوب میں واقع صوبہ فارس  میں سیلاب کی آفت میں  20 افراد ہلاک  جبکہ 3 لا پتہ ہیں۔

ایران کی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق فارس صوبے کے ادارہ برائے  بحران انتظامیہ  کے منیجر خلیل عبداللہی نے شدید بارش کے بعد سیلاب کی تباہی کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

عبداللہی نے بتایا کہ صوبہ فارس کے استحبان اور داراب شہروں کے آس پاس سیلاب کی زد میں آنے والے 23 میں سے 20 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تو  3 افراد لاپتہ ہیں۔ اور 15 گاڑیاں پانی میں  بہہ گئی ہیں۔

دریائے ردبال  میں طغیانی آنے کے نتیجے میں   پانی کی زد میں  آنے والے 55 افراد  کو زندہ بچا لینے کی وضاحت کرنے والے عبدالہی  کا کہنا ہے کہ  لاپتہ تین افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

فارس اسٹیٹ ریڈ کریسنٹ کے صدر حسین درویشی نے بتایا کہ استحبان میں 22 ٹیموں اور 125 افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیاں  جاری ہیں، اور 74 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

درویشی نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 51 گھرانے متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب زدگان تک امداد  پہنچائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں