ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیوایم کارکنوں کی سزاؤں میں اضافے کی اپیل قابل سماعت قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم مرکز نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال میں رینجرز آپریشن کے معاملہ پر ایم کیوایم کارکنان کی سزاوں میں اضافے کے لیے سرکار کی اپیل کی سماعت ہوئی۔رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رانا خالد حسین، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر محمود انور اور ابرابر احمد پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا، انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں، ملزمان کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا

کہ ملزمان کی بریت اور سزا کے خلاف اپیلیں دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہیں، یہ اپیلیں بھی اسی بینچ کو منتقل کی جائیں۔عدالت نے ملزمان کی سزا میں اضافے سے متعلق رینجرز کی اپیل قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور اپیلیں مزید سماعت کے لیے متعلقہ بینچ کو ارسال کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں