ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک زرداری سب پر بھاری؛ بلاول کا ٹوئیٹ

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ برقرا رہنے پر ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگا دیا۔

بلاول بھٹو نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ’ایک زرداری سب پہ بھاری لکھا‘۔

آصف زرداری کی گزشتہ روز دو بار مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے کئی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں طرف سے کسی بھی قسم کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقاتوں کی وجہ سے ہی چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر کو بطور پارٹی سربراہ خط لکھا اور پھر اس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی، جس کے نتیجے میں حکومتی اتحاد کے نامزد کردہ امیدوار حمزہ شہباز کی کامیابی ممکن ہو سکی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے چوہدری شجاعت کے خط پر آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے دس اراکین کے ووٹ مسترد کیے جس کے پرویز الہیٰ صرف 176 ووٹ حاصل کرسکے اور تین ووٹوں کے فرق سے حمزہ شہباز کامیاب قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں