ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 میانمار کے مشرق میں 2مرتبہ زلزلے کے جھٹکے

یانگون:میانمار کی مشرقی ریاست شان میں دو زلزلے آئے ہیں۔  محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی (ڈی ایم ایچ) نے کہا کہ جمعرات کومقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 10 منٹ پر شان ریاست کے کینگ تنگ ٹان سے 32 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ 

مزید کہا گیا کہ زلزلہ، 6 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، 21.34 ڈگری شمالی عرض البلد اور 99.91 ڈگری مشرقی طول البلد پر ریکارڈ کیا گیا۔ بتا یا گیا ہے کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 11بجکر 37منٹ پر6.1 کی شدت کے ساتھ ایک اور زلزلہ  کینگ تنگ ٹان سے 27 کلومیٹر مشرق میں ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی ایم ایچ نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلے کا مرکز، 8 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، 21.26 ڈگری شمالی عرض البلد اور 99.86 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں