ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

اوریگن: امریکا میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے، کوالیفائینگ مرحلے میں اتھلیٹ گروپ بی میں چوتھے نمبر ہر رہے۔

اوریگن میں جاری اتھلیٹکس کے اس عالمی میلے میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی، پہلی تھرو 76.15اور دوسری تھرو 74.38میٹر پھینکی جبکہ تیسری تھرو 81میٹر کی تھی۔

ارشد ندیم نے فائنل میں رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 24جولائی کو بھی بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ کہنی کی ابجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا 88.39میٹر تھرو کرکے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 24جولائی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں 6ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں