ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لےتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرکی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

اور وفاقی و صوبائی حکام سے آج ہی ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی ہے،حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں، پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں ہیں،

تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں،دوسری جانب فارما انڈسٹری حکام کا کہنا تھا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں