ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: لوگ گھروں سے نکل کر احتجاج ریکارڈ کروائیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب اور حمزہ شہباز کے منتخب ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا احتجاج رجسٹرڈ کروائیں۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری ہر الیکشن میں چوری کا پیسہ چلا کر جمہوریت خریدتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی پوری اطلاعات تھیں کہ آصف زرداری پیسہ چلانے آ رہا ہے۔ آصف زرداری اگر عوام میں نکلے گا تو لوگ اُسے انڈے ماریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا ، یہ سب دیکھ کر حیران ہوں۔ لوگ  آج رات گھروں سے نکل کر اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرائیں۔ چودھری شجاعت کا تو خط ہی موثر نہیں کیونکہ فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے۔آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے  کہ کہاں ووٹ کرنا ہے۔  میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے معاشی بحران مزید بڑھے گا۔ عوام احتجاج کریں مگر لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور پُرامن رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں