ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے لئے 5رکنی پاکستان باکسنگ ٹیم کا اعلان

کراچی : پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے لئے پاکستان کے 5رکنی باکسنگ ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل (ر) ناصر اعجاز ٹنگ کے مطابق فلائی ویٹ میں زوہیب رشید (پاکستان نیوی)، فیدر ویٹ میں محمد الیاس (پاکستان آرمی)، والٹر ویٹ میں سلمان بلوچ

(پاکستان آرمی)،لائٹ ہیوی ویٹ میں نذیر اللہ (پاکستان)، جبکہ واحد خواتین باکسر فیدر ویٹ میں مہرین بلوچ (سندھ)، محمد اصغر بلوچ ٹیم کے منیجر اور ارشد حسین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ پاکستان کی باکسنگ کی تاریخ میں مہرین بلوچ پہلی خواتین باکسر ہوں گی جو کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں