ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی موٹر گاڑیوں کی ریکارڈ برآمدات

ترکی نے سال کی پہلی ششماہی میں 4 ارب 590 ملین ڈالر کی مالیت کی موٹر گاڑیاں برآمد کی ہیں۔

جنوری سے جون کے عرصے میں ترکی سے 97 ممالک  ، خود مختار علاقوں اور آزاد علاقوں کو موٹر گاڑیاں  فروخت کی گئیں۔

فرانس اس ضمن میں اول نمبر  پر رہا ہے ، سال کی پہلی ششماہی میں اس ملک کو 659 ملین  اڑھائی لاکھ  ڈالر کی فروخت سر انجام پائی۔

جبکہ  دوسرا ملک برطانیہ تھا۔ برطانیہ کو گزشتہ سال جنوری سے جون کے عرصے میں 395 ملین 105 ہزار ڈالر کی موٹر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ امسال اسی عرصے میں  یہ مقدار بڑھ کر 522 ملین 786 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسپین کو گاڑیوں کی برآمدات تیسرے نمبر پر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں