ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے اسرائیلی جاسوس گرفتار کر لئے

ایران نے دہشت گردی اور سبوتاژ حملوں کے لئے ملک میں داخل ہونے والے اسرائیل خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران وزارتِ خبر رسانی کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایران خفیہ خبر رسانی یونٹوں نے دہشت گردانہ حملوں کے لئے ملک میں داخل ہونے والے اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں پر مشتمل پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کے بعد ،انہیں  اپنے مذموم عزائم میں کامیابی کا موقع دئیے بغیر، گرفتار کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جاسوس عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کی سرحدوں سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔

آپریشن میں جاسوسوں کے اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور تکنیکی و مواصلاتی سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں