ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم، یونان کے فیصلے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ہم یونان میں ترک اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیاں التوا میں ڈالنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 ترکی کے ضلع قیصری میں جاری کردہ بیان میں آقار نے کہا ہے کہ "ہمارے تمام نیک نیتی پر مبنی اقدامات کے باوجود یونان کی سیاسی شخصیات اشتعالی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

آقار نے کہا ہے کہ "اس کی حالیہ مثال یونان کے ترک اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو التوا میں ڈالنے کا فیصلہ ہے۔ ہم اس فیصلے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ ہم بحیثیت ترکی، یونان کی ہر طرح کی غیر منصفانہ اور غیر قانونی کاروائیوں کا فیلڈ میں بھی اور میز پر  جواب دیتے آئے ہیں اور اب کے بعد بھی دیتے رہیں گے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں