ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم ایسی معیاری انسانی طاقت پیدا کریں گے جو انسانیت کو درپیش مسائل حل کرے گی: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم معیاری انسانی طاقت پیدا کریں گے اور انشاءاللہ یہ انسان اس وقت انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کریں اور مستقبل کی معمار تہذیب کو فروغ دیں گے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں ابن خلدون یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ  اسناد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا ہدف معیاری انسانی طاقت پیدا کرنا ہے۔ ایسے انسان جو انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کریں اور مستقبل کی معمار تہذیب کو فروغ دیں گے”۔

خطاب میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت ہم ایک ایسے ملک کی حیثیت میں ہیں جو اپنے شمال کی طرف جاری جنگ میں ڈائیلاگ کے راستوں کو کھُلا رکھے ہوئے ہے۔ ہم ایسا کلیدی ملک ہیں کہ جو حالیہ اناج سمجھوتے کی طرح ہر ممکنہ شعبے میں تعاون کو یقینی بنا رہا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں