ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں سیلاب سے اموات کی تعداد 23 ہو گئی

افغانستان  کے دس صوبوں میں اختتام الہفتہ  موثر ہونے والے سیلاب  کے باعث  ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

عبوری طالبان حکومت کی آفات سے نمٹنے کی ریاستی وزارت کے ترجمان مولوی محمد نسیم حقانی نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے زیادہ تر ملک کے مشرقی صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

بتایا گیا کہ میدان وارداک، پکتیکا، ننگرہار، نورستان، پروان، پنج شیر اور پکتیا سمیت 10 صوبوں میں موسلادھار بارشوں  سے پیدا ہونے والے  سیلاب سے 23 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سیلاب سے  2500 سے زائد مکانات تباہ ہوئے اور تقریباً 2 ہزار جانور تلف ہوئے  ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ابتدائی طبی امداد کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں اور انسانی بنیادوں پر پہلی امدادی کھیپ پہنچا دی  گئی ہے،  امدادی تنظیمیں اس علاقے کو مزید مدد فراہم کریں گی۔

بعض  بین  الا شہری  شاہرا ہیں آمدورفت کے لیے بند ہیں اور سڑکوں پر پڑنے والے شگاف کو پر کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں