ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سرحدی اور داخلی سیکورٹی صورتحال پر غور

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں  ملک کی سکیورٹی صورتحال خصوصا سرحدوں اور داخلی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں  آرمی چیف نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس کے علاوہ آرمی چیف نے جوانوں کی عوام اور  سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے ریلیف آپریشنز کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور بحالی آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں