ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہازوں کی روانگی کا راستہ کھل جائے،پوری دنیا کو غلہ برآمد کریں گے:زیلنسکی

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ  ہماری بندرگاہوں کےلیے راستے کھولنے کی صورت میں پوری دنیا کو غلے کی تجارت شروع کر دیں گے۔

زیلنسکی  نے کیف میں گوئٹے مالا کے صدر الیخاندرو جیاماتی سے ملاقات  کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یوکرینی غلے سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہماری بندرگاہوں سے جہازوں کی روانگی کا راستہ کھلتے ہی پوری دنیا کو غلہ برآمد کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ یوکرینی بندرگاہوں کے ادارے نے  بحری  راستے کے ذریعے غلے کی برآمد کو ممکن بنانے کی غرض سے اودیسا، چورنومورسک اور یوُجنی کی بندرگاہوں کی از سر نو فعالیت کےلیے تیاریاں شروع کر دیں تھی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں