ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی اتحاد نے این آر او کے سوا ہرچیز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، بابر اعوان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نے سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہواہے۔

 ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کے کیس کی سماعت کیلئے بابر اعوان کی سپریم کورٹ پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے معیشت کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

 واضح رہے حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کچھ دیر بعد ہو گی، جس کے لیے رہنماوں اور وکلا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومتی اتحاد پنجاب کے کیس میں فل بنچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرچکے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،اور عدالت کا بائیکاٹ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں