ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راول ڈیم: پانی کی سطح خطرناک حد چھونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد : اسلام آباد میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی۔ انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750فٹ سے تجاوز کر گئی ہے

جبکہ راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کےاسپل ویز تیز بارش کے بعد کھولے گئے ہیں، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1750 فٹ ہے جو تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ راول ڈیم اور گردونواح میں ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ کردی گئی ہیں، شہری راول ڈیم کے قریب جانے سے گریز کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں