ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدلیہ کمزور اور متنازع ہو تو ملک میں انتشار پھیلتا ہے، احسن اقبال

اسلام آ باد:  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کمزور اور متنازع ہوتو ملک میں انتشار پھیلتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی تاریخ کیلئے اہم مرحلہ ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کیلئے الگ الگ قانون ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، جیل میں قید کاٹی، ہمیں رو دھو کر ضمانتیں ملیں اور پی ٹی آئی رہنماوں کو 24گھنٹوں میں مل جاتی ہیں۔  ہمارے نام 3،3 سال تک ای سی ایل میں شامل رہے، ای سی ایل سے نام نکلے تو اعتراض ہوجاتا ہے، پی ٹی آئی والوں کے نام 24 گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکل جاتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ کسی تحفظات پر جائز بات کریں تو ہتک عزت کا کیس بنا کرنا اہل کردیتے ہیں، عمران خان عدالتوں کی ایسی کی تیسی کردیں اسے کچھ نہیں کہا جاتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں