ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی پر چل رہی ہے، فواد چوہدری 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل اور اپنی غلطیوں پر نظر ثانی کی بجائے کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی پر چل رہی ہے، چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی،

ن لیگ میں ذرا سی جمہوریت ہوتی تو حمزہ شہباز الیکشن کے بعد استعفیٰ دیتے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے،اگر مسلم لیگ (ن) میں ذرا سی بھی جمہوریت ہوتی تو پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد حمزہ شہباز استعفیٰ دے دیتے۔انہوں نے کہا کہ

مسلم لیگ (ن )کو چاہیے تھا کہ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اور اپنی غلطیوں پر نظر ثانی کرتی،اس کی بجائے پر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں

فواد چوہدری کا مزید کہناتھا کہ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی ،یہ انفرادیت کا دورہے،ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے،1985ءکی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں