ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ، ساحل سمندر پر نہانے اور ماہی گیروں کے داخلے پر پابندی

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ساحل سمندر سمیت مختلف بیچز پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر پر داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔دفعہ 144کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مون سون بارشوں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیس نظر کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہر کے ساحل سمندر پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر میں داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کے پیش نظر 6 دن کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں۔کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں