ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ہوں‌گے

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے جس کےبعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے اور چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ پنجاب قرار پائے ہیں۔

 سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے اور چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ پنجاب قرار پائے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویزالٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ چیف سیکریٹری پرویز الٰہی کا بطور وزیر اعلیٰ نوٹیفکیشن جاری کریں اور حمزہ شہباز اور ان کے وزرا کا اختیار فوری طور پر ختم کیا جائے اور حمزہ شہباز اپنا دفتر فوری طور پر خالی کردیں۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے حکمنامے میں یہ بھی کہا ہے کہ گورنر آج رات ساڑھے 11 بجے پرویز الٰہی سے حلف لیں اور اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لے سکتے تو صدر مملکت پرویز الٰہی سے حلف لیں۔

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی اب تک کی جانے والی تمام تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں اور کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فوری فیصلے کی کاپی پہنچائیں اور عدالتی کے فیصلے پرعملدرآمد کیلیے اسے تمام متعلقہ اداروں کو فوری ارسال کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں