ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کی حکومت سازش کے تحت آئی، فرخ حبیب

  اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت آتے ہی پہلا کام ایف آئی اے کے کیسز ختم کروانے کا کیا گیا۔

جمعرات کو   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ  میں  فرخ حبیب نے کہا کہ جب غریب آدمی کا احساس رکھنے والے لیڈرعمران خان کی حکومت صوبہ پنجاب میں واپس آئی تو پہلا کام احساس پروگرام اور 10لاکھ تک مفت علاج کے صحت کارڈ کو بحال کروایا گیا

۔ https://twitter.com/FarrukhHabibISF/status/1552519143890587649?s=20t=2TbY0VN9ACGHKRBse8YdjA

انہوں نے کہا  کہ شہباز، زرداری اور پی ڈی ایم کی حکومت سازش کے تحت آئی تو پہلا کام نیب کو بند کرنے اور ایف آئی اے کے کیسز ختم کروانے کا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترجیحات کا فرق واضح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں