ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"اناج کی ترسیل" طرفین مربوط انتظامی ڈھانچے کے قیام میں مصروف ہیں:روس

 روسی امور خارجہ کے نائب ترجمان ایوان ناچاایف نے کہا ہے کہ اناج معاہدے پر عمل درآمد کےلیے طرفین ایک مربوط انتظامی ڈھانچے کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔

 نائب ترجمان نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  موجودہ حالات پر  اپنے بیان  میں گزشتہ ہفتے استنبول میں طے شدہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ اس پر فوری عمل درآمد قبل از وقت ہوگا مگر  طرفین  اس حوالے سے  ایک مربوط انتظامی ڈھانچے کے قیام  پر کام کر رہے ہیں۔

 ناچا ایف نے کہا کہ ماسکو ، معاہدوں  کی شرائط اور اس کے موثر نفاذ کی حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی صحیح حمایت اور عالمی برادری کے ضمیرانہ رویہ  بالخصوص مغربی ممالک کا اس سلسلے میں مثبت موقف  انتہائی اہم ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں