نجی اسکولوں کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اس سے قبل اسکولوں کو 9 اگست سے کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، تاہم موجودہ مون سون اور موسلا دھار بارشوں کے باعث تعطیلات کو آگے بڑھاتے ہوئے اب 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 24 مئی کو جاری محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری سرکاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون بروز بدھ سے شروع ہو کر 31 جولائی اتوار کو ختم ہوں گی اور یکم اگست بروز پیر سے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور یونیورسٹیاں اپنے تعلیمی پروگرام دوبارہ شروع کریں گی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 27 جولائی کو پنجاب یونی ورسٹی کی جانب سے بھی موسم گرما کی تعطیلات بڑھا کر 15 اگست سے سیشن شروع کرنے کا نوٹیس جاری کیا گیا۔