ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران،طوفانی بارشوں، سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم، 6 افراد جاں بحق

ایران میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردئیے،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم سے کم6 افرادجاں بحق اور9 زخمی ہو گئے۔بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، سٹرکیںاور گلیاں تلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق تہران میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افرادجاں بحق، 9 زخمی ہوگئے، 14 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کو پانی اورکیچڑکی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے عوام کو دریاں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں