ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے

نئی دہلی: راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجستھان کے ضلع برمیر میں جمعرات کی شب حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔  طیارے نے راجستھان کی اترلئی ایئربیس سے رات 9 بج کر 10 منٹ پر تربیتی پرواز کا آغاز کیا اور کچھ ہی دیر بعد ضلع برمیر کے بیمدا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مگ 21 کے زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔  دوسری جانب بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں