ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان: سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے اہلکار اور ہیلی کاپٹر فلیٹ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف کے ہیلی کاپٹرز نے گزشتہ دو روز کے دوران 4200 کلو گرام راشن جس میں آٹا، گھی، چینی، دال، چائے شامل ہیں، آفت زدہ علاقوں میں تقسیم کیا ہے۔ مزید برآں، کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ بلوچستان میں ریلیف آپریشن پاک فضائیہ کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ کا ہر اہلکار اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں