ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ نیدرلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

لاہور: دورہ سرہ لنکا مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے والی قومی ٹیم اب اگلے دورے کے لیے نیدر لینڈ روانہ ہوگی۔ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

نیدر لینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست کے دوران لاہور میں لگایا جائے گا جبکہ تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے جبکہ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا۔ پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست کو روٹرڈم میں شروع ہوگی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں