ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب، مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل مکمل

مکہ المکرمہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

حرمین الشریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں امامِ کعبہ اور حرمین الشریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھی شرکت کی ہے۔

مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے پرنور عمل میں کلید بردار کعبہ، منتظمین کعبہ، سعودی حکام اور کسوہ تیار کرنے والی فیکٹری کے منتظمین سمیت دو سو سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا ہے۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے جس کے لیے ہر سال ایک پروقار تقریب منعقد ہوتی ہے۔ اِس بار روایت سے ہٹ کر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہفتے کو نئے اسلامی سال 1444ھ کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام کو منعقد ہوئی۔

اس سے قبل کئی عشروں سے غلافِ کعبہ(کِسوہ)کو 9 ذوالحجہ کی صبح کو تبدیل کیا جاتا رہا تھا۔غلافِ کعبہ جسے کِسوہ کہا جاتا ہے، مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔

رواں سال غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تاریخ 9 ذوالحجہ سے بدل کر یکم محرم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں