ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی کرتے ہوئے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

اسپیکر سبطین خان نے عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں جس کے بعد سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے۔ اس کے بعد تحریک پرووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرادی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں