ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن

پاکستان نیوی کے تحت ابراہیم حیدری اور ہاکس بے عبدالرحمن گوٹھ میں مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مریضوں کا طبی معائنہ اوراہلکار مریض کی مدد کر رہے ہیں

کراچی:  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کی قدرتی آفات سے بچاؤ اور انسانی ہمدردی کے تحت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران پاک بحریہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی سول انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث بے گھرہونے والی مقامی آبادی کو پناہ دینے کے لیے پاک بحریہ نے اتھل کے قریب بیلہ میں خیمہ بستی قائم کی ہے۔خیمہ بستی  میں بے گھر افراد کو خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 علاوہ ازیں مقامی لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ایک قابل ٹیم متاثرہ عوام کو علاج اور مفت ادویات فراہم کر رہی ہے۔

پا ک بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ضلع لسبیلہ کے دور دراز دیہی علاقوں میں راشن کے تھیلے، پکا ہوا کھانا اور امدادی سامان پہنچانے کا کام جاری ہے۔پاک بحریہ، سول حکومت اور مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ لوگوں کو مسلسل امداد فراہم کر رہی ہے جبکہ شدیدمتاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ بلوچستان میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں