ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خرم شیرزمان کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران پر کڑی تنقید

کراچی:پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران پر کڑی تنقید کی ہے۔

خرم شیر زمان لیاری اولڈ کمہار واڑہ کادورہ کیا،جہاں انہوں نے لیاری میں کم رقبے پر قائم ٹیڑھی ہونے والی بلڈنگ کا جائزہ لیا اور بلڈنگ کے رہائشیوں اور علاقہ مکینوں سے ملاقات بھی کی۔

 خرم شیر زمان نے کہا کہ متاثرہ بلڈنگ کے رہائشیوں سے بلڈنگ خالی کروالی گئی، بلڈنگ کے رہائشیوں کے نقصان اور متبادل کیلئے انتظامات کون کریگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کی لاپرواہی سے بلڈنگ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کا استعمال کیا گیا، جب بلڈنگ تعمیر ہوئی اس وقت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مال بنارہی تھی۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کی مالی مدد کرے یا فوری متبادل کا بندوست کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں