ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہ کاریاں، 7افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مکانات گرنے سے 3افراد اور برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان کی تحصیل تخت بھائی مدے بابا سپینہ تھانہ میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق جبکہ خاتون بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 4 نوجوان بھی جاں بحق ہوئے۔ صوابی شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔

بارش کا پانی جمع ہونے سے انبار اور زیدہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ مکئی، سبزی اور چارے کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ حالیہ بارشوں سے کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں