ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ، اسپل ویز کے گیٹ کھول دیے گئے

اسلام آ باد: راول ڈیم سپل ویز کے گیٹ کھول دیے گئے، ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پرا سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے ہیں ۔

ایس ڈی او حسن عباس کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1751.85 فٹ تک پہنچ گئی، ممکنہ بارش اور پانی کے لیول کو کم کیا جائے گا، پانی کی سطح بلند ہونے اور مذید بارشوں کی پیشن گوئی کے باعث سپل ویز اوپن کئے گئے ہیں۔

ڈیم انتظامیہ نے کہا کہ پانی کا لیول مذید کم کرنے کا فیصلہ ڈیم میں پانی کی آمد پر مشتمل ہوگا، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، جبکہ پانی کا لیول کم کرنے کے لئے ساڑھے پانچ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے۔

اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں