ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، مزید ایک شخص جاں بحق

اسلام آ باد : پاکستان میں کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا،656 نئے کیسز رپورٹ ،161 افراد کی حالت تشویش ناک، مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 611 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 656 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 161 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جان کی بازی بھی ہارا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں