ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعد بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر  پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے جن کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 191 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئی اور مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 201 روپے 7 پیسے ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں