ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر، تہمت لگانے والے تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں’

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے، ان پر تہمت لگانے والے تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کسی اسمبلی میں قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے، ان کے خلاف قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں کوئی قرار داد پیش نہیں کی جاسکتی، اس معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت نہ پیش کرسکے تو تہمت لگانے کا ایسا الزام لگے گا کہ یہ تاحیات نااہل ہوجائیں گے۔

کنور دلشاد نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی ساڑھے چارسال مختلف عدالتوں سے حکم امتناع لیتی رہی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، ان کے لاڈ اٹھائے جارہے ہیں، وہ خود کو قانون سے اوپر سمجھتے ہیں۔

اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ جس دن عمران خان کو کٹہرے میں لاکر قانون کے ماتحت کردیا گیا، اس دن یہ انتشار ختم ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں