ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن: ن لیگ کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا، فواد چوہدری

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ  بیان میں فواد چوہدری نے  کہا  کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں کے فیصلے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔

جای کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری   نے کہا کہ لیکن الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا ، سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں ، اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں